دارلحکومت مظفرآباد میں ٹریفک جام ٹریفک اہلکاروں عوام کی زندگی اجیرن بنا دی

01:06 PM, 4 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

مظفرآباد :دارلحکومت مظفرآباد میں ٹریفک جام ٹریفک اہلکاروں عوام کی زندگی اجیرن بنا دی بلاوجہ تنگ کرنا گالی گلوچ اور زبردستی چلان روز کا معمول بن گیا ہے افسران بھی خاموش تماشائی کا ثبوت دینے لگے ڈرائیوروں نے شدید ہڑتال کا اعلان کردیا انسپکٹر جنرل پولیس بشیر میمن،ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر لیاقت نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد میں ٹریفک پولیس کے مسائل دن بدن مایوس کن اور عوام کے لئے وبال وجان بن گئے جس کے باعث اندرون شہر عوام کے سفر کے دوران منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا کوئی پوچھنے والا نہیں جبکہ ٹریفک پولیس افسرانوں نے ڈرائیوروں کو تنگ کرنے کے لئے بلاوجہ چلان اور جرمانے کرنے لگے ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ کاغذات پورے ہونے کے باوجود ٹریفک سارجنٹ ایڈیشنل سارجنٹ اور افسران چلان کاٹ کر چٹ ہاتھ میں دیتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اعلیٰ افسرانوں کی ڈیمانڈ ہے چلان کاٹنا اس لئے ہم مجبور ہیں جبکہ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ اس کے باجودہمیں تنگ کیا جاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ انسپکٹر جنرل پولیس ڈی آئی جی ٹریفک ، ایس ایس پی ٹریفک پولیس ،ٹریفک پولیس اہلکاروں کا قبلہ درست کریں سفارشی اور عوام کو تنگ کرنے والے ٹریفک افسرانوں کو تبدیل کرکے میرمزمل کر ٹریفک سارجنٹ مظفرآباد بنایا جائے نہیں تو عوام احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائے گی ۔

مزیدخبریں