امریکہ کا نیا فوجی بجٹ منظور، حجم618ارب ڈالر

12:22 PM, 4 Dec, 2016

واشنگٹن :امریکی کانگریس کے اراکین نے ملک کے 618ارب ڈالر کے فوجی بجٹ کی منظوری دے دی۔پریس ٹی وی کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے واضح اکثریت کے ساتھ آئندہ سال کا ملک کا فوجی بجٹ پاس کر دیا-
بحٹ بل کے حق میں 375 ووٹ پڑے جبکہ مخالفت میں صرف 34 ووٹ ڈالے گئے- امریکی صدر باراک اوباما کے ہاتھوں پیش کئے جانے والے اس دفاعی بجٹ کی منظوری کے بعد پنٹاگون، اپنے واجبات ادا کر سکے گا-
امریکہ کے تازہ ترین فوجی بجٹ کے مطابق پنٹاگون کا بیسک بجٹ 569ارب 20کروڑ ڈالر ہے اور اسی طرح امریکی فوج کو اس بات کی اجازت ہو گی کہ وہ بیرون ملک ممکنہ کارروائیوں کے نام پر جنگی فنڈ سے 69ارب ڈالر نکال لے-

مزیدخبریں