لاہور:کوئی جماعت تنہا پاکستان کے مسائل حل نہیں کرسکتی،اختیارات گراس روٹ لیول پر لانا ہوں گے،پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال اور رضا ہارون نے لاہور میں داتا دربار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سربراہ پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان کےڈھائی کروڑبچےاسکول نہیں جارہے،لوگوں کوتعلیم،رو زگاراورصحت چاہیےجبکہ جمہوریت اورآئین ہرپاکستانی کی دہلیزپرچاہیے۔انکا کہنا تھا کہ پہلےہی پنجاب میں پاک سر زمین پارٹی کاکام شروع ہوگیا ہے۔انکی پارٹی تمام نفرتوں کوختم کرےگی۔کسی کیساتھ دشمنی نہیں،سب کی بات سن رہےہیں۔مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں بھی ہرقسم کےتعصبات کوختم کریں گےاور پرامن شہربنائیں گے،سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال کے ہمراہ رضا ہارون نے اس سے قبل داتا دربار پر حاضری دی اور فاتح خوانی کی۔