دورہ سری لنکا میں پاکستان ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کولمبو کے سینہالے اسپورٹس کلب کا دورہ کیا جہاں میزبان کرکٹرز کو سوئنگ کے بادشاہ نے بولنگ میں خصوصی ٹپس دیں ۔وسیم اکرم نے چند گھنٹے سری لنکن ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں گزارے ۔
اس دوران لیجنڈ بولر نے نوجوان کرکٹرز کو فاسٹ بولنگ سے متعلق ٹیکنیکس بتائیں ،وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ لنکن بولرز باصلاحیت اور ذہین ہیں ،کچھ بولرز 130 سے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند بازی کرتے ہیں ، ان کی سوئنگ کرنے کی صلاحیت کو مزید نکھارنے کی ضرورت ہے ۔
وسیم اکرم ، سری لنکن باولرز کو سوئنگ باولنگ کے ہنر سیکھانے پہنچ گئے
11:12 AM, 4 Dec, 2016