کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے بیان پر ایم کیوا یم لندن کی شدید مذمت سامنے آئی ہے۔ ایم کیوا یم لندن کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کہا آزمائش کے وقت لا تعلقی اختیار کرنے والا احسان فراموش ٹولا اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر کیچڑ اچھال رہا ہے۔ترجمان لندن کہتے ہیں کہ یہ وہ لوگ ہیں جنھوں نے قوم کی پیٹھ میں خنجر گھونپا اور تحریک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ باوفا ذمےداروں کو ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ احسان فراموش ٹولا آزمائش کے وقت بانی تحریک سے لاتعلقی کرگیا۔ ماضی میں بھی بانی تحریک پر بالواسطہ اور بلاواسطہ تنقید کی جارتی رہی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کی ایما پر بانی تحریک کو مائنس کرنے کی پالیسی پرعمل کیا گیا ہے۔