دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہااگر بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے کہاکہ یہ معاہدہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں جامع طریقہ کار فراہم کرتا ہے ۔ترجمان نے کہاکہ عالمی بنک معاہدے کا ضامن ہے اور بھارت یکطرفہ طورپر اس سے دستبردار نہیں ہوسکتا ۔انہوں نے کہاکہ کسی قسم کی خلاف ورزی پر بھارت کے خلاف بین الاقوامی قانون کے تحت کارروائی کی جاسکتی ہے کیونکہ پانی کے بہائو کے رخ پر موجود ملک کا پانی پرحق ہوتا ہے ۔
بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا:نفیس زکریا
10:45 AM, 4 Dec, 2016