رواں سال 2لاکھ ضرورت مند طلباء کو وظائف دئیے جائیں گے:شہبازشریف

10:28 AM, 4 Dec, 2016

لاہور: گزشتہ چند سالوں سے پنجاب کے سرکاری سکولوں اور کالجوںں میں تعلیم حاصل کرنے والے ہزاروں طلبہ کو اچھی کارکردگی پر  پنجاب حکومت کی طرف سے لیپ ٹاپ تقسیم کیئے گئے ۔ اسی سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے اس سال بھی لاکھوں طلبہ کو لیپ ٹاپ تقسیم کر نے کا منصوبہ بنایا ہے ۔گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاہے کہ رواں مالی سال کے دوران دو لاکھ ضرورت مند طالب علموں کو پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ سے وظائف دیئے جائیں گے۔

مزیدخبریں