کراچی:محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی ۔
شہر بھر میں آج کہیں ہلکی بارش ہوئی اس سے موسم خوشگوارہوگیا ،اسی کے ساتھ ساتھ کئی علاقوں میں حبس بھی برقرار ہے
جبکہ درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گڑیڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے ، اس وقت شہرمیں مغربی سمت سے ہوائیں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں
محکمہ موسمیات کے مطابق بتایا گیاہے کہ ہوا کے کم دباو کی زیر اثر بارش برسانے والا سسٹم شمالی جنوب کی طرف بڑھ رہا ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں گرج چمک کے ساتھ متعدل اور تیز بارش کے امکانات ہیں