حکومت کو خطرہ ہے تو اسمبلی تحلیل کرکےنئے انتخابات کرالیں: نیئر بخاری

04:51 PM, 4 Aug, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :  پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری کا کہنا ہے اگر  حکومت کو خطرہ ہے تو وزیراعظم صدر کو ایڈوائس کریں اور اسمبلی تحلیل کر کے نئے انتخابات کرا لیں۔ 

 نیئر  حسین بخاری نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  اگر  حکومت کو خطرہ ہے تو وزیراعظم صدر کو ایڈوائس کریں اور اسمبلی تحلیل کر کے نئے انتخابات کرا لیں۔ ان کاکہنا تھاکہ  حکومت کو خطرہ ہے تو ہم سے شیئر کیوں نہیں کیا، پارلیمنٹ میں حکومت کو مضبوط کرنےکے لیے تیار  ہیں مگر وہ کچھ ڈیلیور توکرے۔

رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا صدرآصف علی زرداری  بارہا کہہ رہے ہیں کہ بیٹھ کر بات کرتے ہیں، صدر  زرداری کرداراداکر سکتے ہیں مگرکوئی بیٹھنےکو تیار تو  ہو، پیپلزپارٹی آئینی بالادستی پریقین رکھتی ہے، حل بھی آئین کے مطابق نکلےگا مگر اگر سسٹم ڈی ریل ہوگیا تو نقصان ملک کا ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی قابل اعتبار نہیں، وہ بات کر کے پھر جانے والے ہیں، وہ ایک دن کہتےہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنےکو تیار ہوں اگلے روز کچھ اورکہتے ہیں، ایک دن کہتے ہیں محموداچکزئی کو بات کا اختیار دیا اگلے روزکہتےہیں نہیں دیا، گفتگو اس سے ہوتی ہے جس پر آپ کو اعتماد ہو مگر بانی پی ٹی آئی یوٹرن کو اپنی سیاست کی معراج سمجھتا ہے۔ 

نیئر بخاری نے کہا کہ عام انتخابات سے قبل پارٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ بلاول بھٹو وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے، ہم نے 8 فروری کے انتخابات کے نتائج کو  تحفظات کے ساتھ قبول کیا۔

مزیدخبریں