کیلیفورنیا: دنیا بھر میں ٹیکنالوجی میں آئے روز جدت آتی جارہی ہے۔ محبوب کی تصویر اب الفاظ میں ڈھل کر شاعری کی صورت اختیار کرجائے گی۔ یہ بھی جدید ٹیکنالوجی کی بدولت ہی ممکن ہورہا ہے۔ اس پر ابھی کام ہورہا ہے لیکن اس تصویر کو الفاظ میں بدلنے کی ٹیکنالوجی واقعی حیران کن ہے۔
ماہرین نے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پوئٹری کیمرہ نامی ڈیوائس تیار کی ہے جو کی بھی تصویر کو شاعرانہ الفاظ میں بدل دیتی ہے، ژانگ اور ماتھر نے یہ کیمرہ تیار کیا اور ٹیکنالوجی اور آرٹ میں مہارت کو یکجا کرتے ہوئے صارفین کو ایک نئی جدت فراہم کی ہے۔
یہ کیمرہ پہلی نظر میں کسی ڈیجیٹل کیمرے کی طرح لگتا ہے لیکن قریب سے دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ یہ کوئی عام کیمرہ نہیں بلکہ یہ اپنی جدیت کے باعث مناظر کو بھی خاص طور پر مدنظر رکھتا ہے۔
اس ڈیوائس کے لیے ابتدائی مراحل میں دونوں نے ایک سے زیادہ اے آئی ماڈلز استعمال کیے اور اب چیٹ جی پی ٹی 4 کو شاعری کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، یعنی کوئی شخص اپنے محبوب کی تصویر کو بھی شاعری کے الفاظ میں بدل سکتا ہے۔
کیمرے کا آرٹیفیشل انٹیلیجنس ماڈل تصویر کی جانچ کرتا ہے، اس کے رنگوں اور دیگر عناصر کی شناخت کرتا ہے اور اس کے مطابق شاعری کے الفاظ مرتب کرکے پیش کرتا ہے۔