راولپنڈی میں  جماعت اسلامی کا دھرنا 10ویں روز بھی جاری

راولپنڈی میں  جماعت اسلامی کا دھرنا 10ویں روز بھی جاری

 راولپنڈی: راولپنڈی میں  جماعت اسلامی کا دھرنا 10ویں روز بھی جاری  ہے۔ راولپنڈی میں بادل چھائے ہوئے ہیں جس سے موسم خوشگوار ہے، ناشتے میں نان اور گرم گرم حلوے سے شرکاء کی تواضع کی گئی۔


اب تک جماعت اسلامی اور حکومتی مذاکراتی کمیٹیوں کے مابین 2نشستیں ہوچکی ہیں جو بے نتیجہ رہیں۔نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ پریس کانفرنس میں آئند لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

 جماعت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک نہ صرف دھرنا جاری رہے گا بلکہ اسے ملک گیر سطح تک پھیلایا جا سکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں