یوم شہداء پولیس: پنجاب بھر میں تقریبات کا آغاز، شمعیں روشن

 یوم شہداء پولیس: پنجاب بھر میں تقریبات کا آغاز، شمعیں روشن

لاہور: یوم شہداء پولیس پر پنجاب بھر میں تقریبات کا آغاز کردیاگیا ہے اور شہدا کی یاد میں  شمعیں روشن کی جارہی ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق یوم شہداء پولیس تقریبات میں آر پی او، سی پی اوز، ڈی پی اوز سمیت سینئیر پولیس افسران، شہداء پولیس کے اہل خانہ، سول سوسائٹی اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

شہدا کی یادگاروں، پبلک سروس ڈلیوری سنٹرز سمیت مختلف مقامات پر شمعیں روشن کرکے شہدا پولیس کو خراج عقیدت پیش کیا، پنجاب سمیت ملک بھر میں 4 اگست کو یوم شہداء پولیس کے طور پر منایا جاتا ہے۔یوم شہداء پولیس کے حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔