امریکی خاتون تیراک کی اولمپکس  میں بڑی کامیابی، 50 سالہ ریکارڈ برابر کر دیا

 امریکی خاتون تیراک کی اولمپکس  میں بڑی کامیابی، 50 سالہ ریکارڈ برابر کر دیا

پیرس:امریکی خاتون تیراک  نے اولمپکس  میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور   50 سالہ ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔ امریکی تیراک کیٹی لیڈیکی نے پیرس اولمپکس میں 800 میٹر فری سٹائل کا گولڈ میڈل جیت کر اولمپکس کی تاریخ میں کسی بھی خاتون ایتھلیٹ کا سب سے زیادہ گولڈ میڈل جیتنے کا 50 سالہ پرانا ریکارڈ برابر کردیا۔


کیٹی لیڈیکی نے پیرس اولمپکس میں خواتین کی 800 میٹر فری اسٹائل سوئمنگ میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔ یہ ان کے اولمپک کیریئر کا 9واں گولڈ میڈل تھا جس کے ساتھ انہوں نے سویت جمناسٹ لاریسا لاتینینا کا 50 سال پرانا ریکارڈ برابر کیا۔50 سال قبل سویت جمناسٹ نے 9 گولڈ میڈلز جیت کر سب سے زیادہ اولمپک گولڈ جیتنے والی خاتون ایتھلیٹ ہونے کا ریکارڈ بنایا تھا، جسے ہفتے کی شب کیٹی لیڈیکی نے برابر کیا۔


کیٹی لیڈیکی نے 2012 میں خواتین کی 800 میٹر، 2016 میں خواتین کے 200، 400 اور 800 میٹر انفرادی گولڈ کے علاوہ 4 ضرب 200 فری اسٹائل میڈلے کا بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔
سویت جمانسٹ لاتینینا نے 1956 سے 1964 تک 9 اولمپک گولڈ میڈلز جیتے تھے، یہ اولمپکس کی تاریخ میں کسی بھی خاتون کے سب سے زیادہ گولڈ میڈلز ہیں۔

مصنف کے بارے میں