نگران وزیر اعظم، متحدہ بھی میدان میں آگئی، کامران ٹیسوری کا نام دینے پر غور 

11:24 PM, 4 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : ایم کیو ایم بھی نگران وزیر اعظم کے نام کے لیے میدان میں آگئی ہے۔ متحدہ  کامران ٹیسوری کے نام پر غور کررہی ہے۔  ایم کیو ایم  پاکستان نے نگران وزیراعظم کے لیے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا نام دینے پر غور شروع کردیاہے۔


اس حوالے سے ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر فاروق ستار نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  ایم کیو ایم کیلئے کامران ٹیسوری کا نگراں وزیراعظم کیلئے نام سب سے موزوں ہے۔کامران ٹیسوری کا نام وفاق کیلئے دینا صوبے کا نقصان ہوگا۔ ملک کے وسیع تر مفاد میں ہم یہ قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔


فاروق ستار کاکہنا تھا کہ  ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کامران ٹیسوری کا نام ہی مشاورت کے بعد تجویز کیا جائے گا۔یاد رہے کہ وزیراعظم نے نگران  وزیراعظم سے متعلق اتحادیوں سے آج رات تک تجاویز مانگ لیں۔ نگران  وزیراعظم کیلئے شاہد خاقان عباسی، حفیظ شیخ اور دیگر کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ 

مزیدخبریں