رضوانہ تشدد کیس، تحقیقات کیلئے 5 رکنی جے آئی ٹی تشکیل: ٹیم میں آئی ایس آئی اورآئی بی کا بھی ایک ، ایک افسر شامل 

06:46 PM, 4 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں پانچ رکنی جے آئی ٹی   تشکیل دے دی گئی  ہے۔  گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس کی تحقیقات کے لئے پانچ رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جس کا کنوینر ڈی آئی جی آپریشنز کو مقرر کیا گیا ہے۔


جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق تحقیقاتی ٹیم میں آئی ایس آئی اور انٹیلی جنس بیورو ( آئی بی ) کا ایک ، ایک افسر شامل ہوگا۔

ایس ایس پی انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ  اور ایس ایس پی انویسٹی گیشنز بھی تحقیقاتی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کیس کی تحقیقات کرے گی۔

مزیدخبریں