اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی کواسلام آباد پولیس نے طلب کرلیا ہے۔ اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو 3 مقدمات میں طلب کر لیا ہے۔
اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تھانہ ترنول، کوہسار، کراچی کمپنی مقدمات میں طلب کیا ہے۔پولیس کی جانب سے طلبی کے نوٹس زمان پارک لاہور بھجوائے گئے ہیں۔
نوٹس کے مطابق پہلے بھی آپ کو نوٹس کر کے طلب کیا گیا پر آپ حاضر نہیں ہوئے، آپ کوئی ثبوت دینا چاہتے ہیں تو حاضر ہو کر پیش کریں، حاضر نہ ہونے کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔