اسلام آباد :ن لیگ کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کاکہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کی بنیادی سروسز کو سپیشل سروسز کی طرف منتقل کر رہے ہیں۔
خواجہ سعدرفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ موسمیات کی بنیادی سروسز کو سپیشل سروسز کی طرف منتقل کر رہے ہیں۔ 40 ملین ڈالر کی گرانٹ بحال ہو گئی ہے۔ نئی تقرریاں میرٹ پر ہوئیں، محکمہ موسمیات نے پروموشنز کا چینل ریگولرائز کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات اب اپنا ریونیو پیدا کرے گا، نئے سسٹم سے کسانوں کو موسمی تبدیلیوں کے بارے میں معلومات ملے گی، کسانوں کیلئے ایپلی کیشن بھی لانچ کی گئی ہے۔