ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان اور کوریا کا میچ ایک، ایک گول سے برابر

06:15 PM, 4 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

چنائی:ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی  میں پاکستان اور کوریا کا میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا ہے۔ میچ کے اختتام پر پاکستان کو گول کرنے کا ایک اور موقع ملا جس سے ٹیم فائدہ نہ اٹھا سکی۔ 
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور کوریا کے درمیان مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر ہوگیاہے ۔ پاکستان ٹیم نے گول کرنے کے کئی یقینی موقع ضائع کئے پاکستان ٹیم ایونت میں اب تک کوئی کامیابی حاصل نہ کرسکی۔ بھارت کے شہر چنائی کے میئر رادھا کرشنا  سٹیڈیم میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا میچ پاکستان اور دفاعی چیمپئن کوریا کے درمیان کھیلا گیا۔ ابتدائی پانچ منٹ میں پاکستان ٹیم نے گول کرنے کے دو آسان موقع ضائع کئے، پہلے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔ 

دوسرے کوارٹر میں پاکستان کے عبدالحنان نے گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعد کوریا نے تیسرے کوارٹر میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور کئی پنالٹی کارنر حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی لیکن گول نہ کرسکی۔ 53ویں منٹ میں جیون ینگ نے پنالٹی اسٹروک کے ذریعے گول کرکے میچ 1-1 سے برابر کردیا۔ 

چوتھے اور آخری کوارٹر میں کوریا کو پنالٹی سٹروک ملا جس پر کورین کھلاڑی نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا، میچ کے اختتام پر پاکستان کو گول کرنے کا ایک اور موقع ملا جس سے ٹیم فائدہ نہ اٹھا سکی۔ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں کل آرام کا دن ہے، پاکستان تیسرا میچ 6 اگست کو جاپان کے خلاف کھیلے گا۔

مزیدخبریں