کراچی :پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت بدھ کو ختم ہو جائے گی۔پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت بدھ کو ختم ہو جائے گی
ان کاکہنا تھا کہ نگران سیٹ اپ فروری 2024ء سے آگے بھی جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکریٹ ایکٹ عوام کے مفاد میں نہیں، ایسا بل نہیں ہونا چاہیئے جس سے عوام متاثر نہ ہو۔
منظور وسان نے کہا کہ جی ڈی اے ٹوٹ چکی، بچے ہوئے لوگ پیپلزپارٹی میں یا (ن) لیگ میں ہوں گے۔