اسلام آباد : وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہاکہ الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتے ۔ الیکشن وقت پر ہونے چاہیئں ۔ شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتے۔ الیکشن وقت پر ہونے چاہیئں ۔ بچی رضوانہ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ رضوانہ کمزور ہے اس کو انصاف ملنا چاہئے۔
مردم شماری کی بات متنازع ہے لوگوں کو اس پر اعتراض ہے ۔لوگوں کو تحفظات ہیں کہ کون سی مردم شماری پرالیکشن ہوں گے؟۔
کوئی طاقت کا ناجائز استعمال کررہا ہے تویہ کیساقانون ہے۔ ان کاکہنا تھاکہ بچی رضوانہ سول جج کی فیملی کی طاقت کانشانہ بنی۔اس بربریت پر سوموٹو کیوں نہیں لیاجاتا۔ابھی تک کسی عدالت نےرضوانہ کیس کا نوٹس نہیں لیا۔
آئی سی یو میں زیر علاج لڑکی کوانصاف ملنا چاہیے۔چودہ سالہ رضوانہ گھریلو ملازمہ پر ناجائز تشدد کیا گیا ہے۔ رضوانہ پر بربریت کی گئی اور ججز کے گھر سے یہ ظلم شروع ہوا ۔