پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا

پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا

لاہور: سیاسی کارکنان کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت جاری، پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے کارکنان کی بڑی تعداد نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔


کارکنان نے سینئر رہنما استحکام پاکستان پارٹی میاں خالد محمود سے ملاقات کے دوران استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔


استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں جہانگیر عالم، محمد ارشد انصاری، فیصل نذیر شامل ہیں۔  محمد شہریار، محمد افضال، ناصر خان، محمد اکبر، طیب بٹ نے بھی آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

حافظ عمر، محمد اسد اور ملک انور بھٹی نے بھی میاں خالد محمود کے ساتھ ملاقات میں آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

سینئر رہنما میاں خالد محمود نے کارکنان کو پارٹی میں خوش آمدید کرتے ہوئےکارکنان کے گلے میں پارٹی پرچم کے مفلر پہنچائے۔

کارکنان نے جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ کارکنان کا کہنا ہے کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے،  9 مئی واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ نہیں چل سکتے۔

آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والے کارکنان کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت ملک کی تعمیر، ترقی اور خوشحالی کی خواہاں ہے،  جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پرمزید8 ارکان  سندھ اسمبلی کو پارٹی سےنکال دیا۔  سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو ووٹ ڈالنے پر بلال احمد،کریم بخش گبول کو پارٹی سے نکال دیا گیا۔ تحریک انصاف نے محمد علی عزیز، عمر اماڑی ، رابعہ اظفر نظامی کی رکنیت بھی ختم کردی۔سچانند لکھوانی سچل،سید عمران علی شاہ، سنجے گنگوانی کی بھی بنیادی رکنیت ختم کرکے پارٹی سے نکال دیا گیا۔

مصنف کے بارے میں