چیئر مین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

03:04 PM, 4 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئر مین پی ٹی آئی کی اپیل پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔  توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دےدیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام آبادہائی کورٹ کے فیصلے میں کہاگیا کہ سیشن کورٹ دوبارہ سن کر فیصلہ کرے۔

حق دفاع بحال کی درخواست پر آئندہ ہفتے کے لیے نوٹس جاری کر دیے، ہائیکورٹ نےتوشہ خانہ کیس دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی درخواست بھی مسترد کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے کہا گیا کہ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور ہی کیس سنے گئے۔

گزشتہ روز  اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی جانب سے جمع کرائی گئی متعدد درخواستوں کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزیدخبریں