لاہور: نگران صوبائی کابینہ نے پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دے دی۔ صوبائی کابینہ نے تنخواہوں میں اضافہ کی مد میں 32 ارب کی رقم کی بھی منظوری دے دی۔
نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کابینہ کے سامنے ایڈہاک ریلیف کی منظوری رکھی، دستاویز کے مطابق وفاق کے تحت پنجاب کے ملازمین کی گریڈ 1 سے 16 تک 35 فیصد اضافہ منظور ہوگیا۔
گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کے لیے 30 فیصد اضافہ منظور کر لیا گیا۔
ریٹائرڈ ملازمین کے پینشن میں 17.5 فیصد اضافہ بھی منظور کرلیا۔
دستاویز کے مطابق 17.5 اضافے کا اطلاق یکم اگست کو ریٹائرمنٹ والےملازمین کے لیے لاگو نہیں ہوگا جبکہ باقی ملازمین کو اضافہ کے ساتھ تنخوا یکم اگست سے ملے گی۔سیکرٹری خزانہ پنجاب نے کابینہ کو تنخواہوں بارے بریفنگ دی،