چائلڈ پروٹیکشن بیورو نےتشدد کا شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کی قانونی تحویل حاصل کر لی

11:23 AM, 4 Aug, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:  چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو نےتشدد کا شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کی قانونی تحویل حاصل کر لی.

سارہ احمد کاکہناہے کہ تشدد کا شکار کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی قانونی تحویل میں لے لیا ہے، رضوانہ کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا.

چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو  کا کہنا ہے کہ رضوانہ کا علاج معالجہ جنرل ہسپتال میں جاری ہے،صحتیابی کے بعد رضوانہ کی تعلیم اور بہتر نشوونما کے حوالے سے  اقدامات کئے جائیں گے۔

دوسری جانب  سربراہ میڈیکل بورڈ  پروفیسر جودت سلیم کا کہنا ہے کہ رضوانہ کی حالت میں بہتری آرہی ہے ،ٹیسٹوں کی تمام رپورٹس بہتر  ہیں، بلڈ میں انفیکشن کم ہوگیا۔

پروفیسر جودت سلیم نے کہا کہ پلیٹ لیٹس کی تعداد ایک لاکھ 5 ہزار ہوگئی  ہے اب جلد ہی میڈیکل بورڈ رضوانہ کی سرجری کے مرحلے کا آغاز کرے گا۔ 

مزیدخبریں