اسلام آباد: توشہ خانہ کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بینچ ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا۔
سپریم کورٹ نے بینچ تبدیل کرتے ہوئے جسٹس مظاہر نقوی کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی کو بینچ میں شامل کر لیا۔ نئے بینچ میں جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔
جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل پر کچھ دیر بعد سماعت کرے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا عدالت کو توشہ خانہ کے حوالے سے ہائیکورٹ کی سماعت سے آگاہ کریں گے۔