راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں 19 کروڑ پاؤنڈز کی مبینہ غیر قانونی منتقلی کے معاملے میں آج راولپنڈی آفس کے سامنے پیش ہونے کے لیے طلب کر لیا۔
چیئر مین پی ٹی آئی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آج صبح 11:30 بجے راولپنڈی میں نیب آفس میں جاری تفتیش میں بطور ملزم پیش ہوں۔
انہیں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ القادر ٹرسٹ سے متعلق تمام متعلقہ دستاویزات ساتھ لائیں۔
یہ سمن ان کی بنی گالہ رہائش گاہ اور زمان پارک دونوں پتے پر بھیجے گئے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی نیب کے سامنے ان کے سابق معاون اعظم خان کے حال ہی میں اس کیس کے حوالے سے بیان کروائے گئے ریکارڈ کے بعد پہلی پیشی ہوگی۔