اسلام آباد : سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایفیڈیوٹ میں دیا گیا بیان جھوٹ ہوتا ہے سرٹیفکیٹ میں دیا گیا بیان جھوٹ نہیں ہوتا۔ بیان حلفی وہ ہوتا ہے جو شہباز شریف لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرایا تھا میرا بیان جو الیکشن کمیشن میں جمع ہے وہ سرٹیفکیٹ ہے جس میں میں نے کہا ہے کہ میری معلومات کے مطابق سب کچھ درست ہے۔
ویڈیو لنک پر احتجاجی کارکنوں سے بنی گالا سے خطاب کرتے عمران خان نے کہا کہ مجھے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے پیسے بھیجے کسی غیرملکی نے پیسے نہیں بھیجے۔ عارف نقوی نے 2012 میں ہمارے لیے فنڈنگ کی اس وقت اس نے منی لانڈرنگ نہیں کی تھی اس پر منی لانڈرنگ کا الزام 2018 میں لگا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے دونوں پارٹیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں پیسے دیے۔ پیسوں کے بغیر کوئی پارٹی نہیں چلتی ۔ الیکشن کمیشن نے دونوں پارٹیوں کے فنڈرریزنگ پر فیصلہ نہیں دیا ہمارے خلاف فیصلہ دیا۔