کینسر کے مریضوں کیلئے خوشخبری ، چینی سائنسدانوں نے دوہرا اثر رکھنے والی دوائی تیار کرلی 

05:35 PM, 4 Aug, 2022

نیوویب ڈیسک

بیجنگ : چینی سائنسدانوں نے کینسرکے علاج کے لئے دوہرا اثر رکھنے والی ایک دوائی تیار کر لی۔چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی سائنسدانوں نے کینسر کی رسولی کے علاج کے لئے ایک ہائیڈروجیل تیار کی ہے جو دھاتی بائیو میٹیریل پر مبنی ہے اور دیگر خلیوں کو نقصان پہنچائے بغیر ٹیومر کو جلا دیتی ہے ۔

سوچائو یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف فنکشنل نینو اینڈ سافٹ میٹریلز کے سائنسدانوں نے کیلشیم اور مینگنیز آئونز سے اس ہائیڈرو جیل کو تیار کیا ہے جو انسانی جسم کے محدود ہدف شدہ حصے کو زیادہ حرارت دے بنیادی ٹیومر کے مکمل خاتمے کو فروغ دیتی ہے جبکہ ایسے میں نزدیکی صحت مند خلیوں کو نقصان بھی نہیں پہنچاتی۔

یونیورسٹی کے ایک مقالے کے مصنفین فینگ لیانگ زو اور لیو ژوانگ نے کہا کہ یہ طریقہ علاج ٹیومر کے مکمل خاتمے اور اسے دوبارہ ہونے سے بچانے میں بھی مدد گار ثابت ہو گا ۔فینگ نے کہا کہ محققین اس طریقہ علاج کومریضوں پر استعمال کرنے کے لئے جائزہ لے رہے ہیں۔

مزیدخبریں