اسلام آباد: تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف جوڈیشل کونسل کو بھیجی گئی شکایت واپس لے لی ہے ،شکایت رجسٹرار آفس پہنچنے کے فوری بعد ہی واپس لے لی گئی ۔
نیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے اپنے خلاف فیصلہ دینے والے چیف الیکشن کمشنر راجہ سلطان کے خلاف جوڈیشل کونسل کو درخواست دی تھی کہ انہیں عہدے سے ہٹایا جائے لیکن تھوڑی دیر بعد ہی یوٹرن لیتے ہوئے درخواست واپس لے لی گئی اور کہا گیا کہشکایت ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ تبدیل ہونے سمیت مزید قانونی پہلوؤں کو اجاگر کرنے کیلئے واپس لی گئی ہے ۔