فارن فنڈنگ کی سب تحقیقات پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ہوئیں: مصدق ملک

فارن فنڈنگ کی سب تحقیقات پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ہوئیں: مصدق ملک

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کی سب تحقیقات پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ہوئیں ۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ 350 کمپنیز کے ریکارڈ کی تحقیقات پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ہوئی ۔ ان کمپنیز کے ریکارڈ کی تفصیل اسٹیٹ بینک نے الیکشن کمیشن کو بھجوائیں ۔ گورنر اسٹیٹ بینک عمران خان نے لگایا کیا وہ جھوٹ بول رہا ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر عمران خان نے لگایا کیا وہ بھی جھوٹ بول رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سب لوگ کہتے تھے پی ٹی آئی کے پاکستان میں اے ٹی ایمز ہیں لیکن فیصلے کے بعد ثابت ہوا پاکستانیوں کے ساتھ بیرون ملک بھی اے ٹی ایمز ہیں ۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ہم پر الزام لگایا جاتا تھا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم اور کٹھ پتلی جماعت ہے ۔ اب عوام کو معلوم ہوچکا ہے کہ اصل کٹھ پتلی کون ہے ۔ عمران خان بیرونی ہاتھوں میں کٹھ پتلی ہیں ۔ پی ٹی آئی کو اسرائیل اور بھارت سے فنڈز موصول ہوئے ، بیرونی کمپنیز سے پیسے لے کر کہتے ہیں صاف چلی ، شفاف چلی تحریک انصاف چلی ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہسپتال کیلئے دیئے گئے چندے کو بھی سیاست کیلئے استعمال کیا ۔ مدثر نذر نے کہا ہم تو سمجھتے تھے خیراتی کام کیلئے چندہ لیا جارہا ہے ۔ خیرات کے نام پر فنڈز کو سیاست میں استعمال کرنا کیسا ہوگا ۔ عمران خان نے جعلی حلف نامہ دیا ۔ نواز شریف کے معاملے پر تو کہا گیا بیٹے سے پیسے نہیں لیے تو ویلتھ بن گئی ۔

لیگی رہنما نے کہا کہ شہزاد اکبر لندن گئے اور وہاں خفیہ معاہدہ کیا ۔ اربوں روپے پاکستانی حکومت کو ملنے تھے وہ خفیہ معاہدے کے تحت ایک بزنس ٹائیکون کو ملے ۔ عمران خان کے اردگرد ہر شخص مشکوک ہے ۔ عمران خان کا کالا دھن بھی سفید لیکن عام آدمی کا سفید دھن بھی کالا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون کے مطابق چلیں گے کسی کیخلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہوگی ۔

مصنف کے بارے میں