اگلے کچھ مہینوں میں سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ہمیں چوکنا رہنا ہوگا ،ڈاکٹر عارف علوی 

 اگلے کچھ مہینوں میں سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ہمیں چوکنا رہنا ہوگا ،ڈاکٹر عارف علوی 

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن بھارت نے پاکستان کا امن تباہ کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ، اگلے کچھ مہینوں میں سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور ہمیں چوکنا رہنے کی ضرورت ہے، بھارت پاکستان کا امن برباد کرنے کے در پر ہے، لاہور واقعے میں بھی بھارت ملوث تھا، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم اور دہشتگردی کے واقعات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔


صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہافوج اور پولیس کی قربانیوں سے ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کیا ، پاکستان کی افواج اور پولیس نے پاکستان کے تحفظ کیلئے اپنا خون پیش کیا، انہوں نے کہاکہ اگلے کچھ مہینوں میں سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور ہمیں چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔بھارت پاکستان کا امن برباد کرنے کے در پر ہے اور لاہور واقعے میں بھی بھارت ملوث تھا۔بھارت نے پاکستان کا امن تباہ کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔

 انہوں نے کہا دنیا کی سپر پاورز بھی دہشت گردی پر قابو نہ پا سکیں مگر پاکستان نے تن تنہا اس چیلنج پر قابو پایا، مجھے فخر ہے کہ شہدا کے خاندان اپنے سپوتوں کی شہادت پر فخر کرتے ہیں۔ دنیا کی کوئی قوم  اپنے شہیدوں اور ملک کیلئے اتنی محبت نہیں رکھتی۔ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم اوردہشتگردی کے واقعات پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔