کمانڈرز ہر طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں،آرمی چیف

07:00 PM, 4 Aug, 2021

ایبٹ آباد:آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نےبلوچ رجمنٹل سینٹرایبٹ آبادکادورہ کیا جہاں انہوں نے کمانڈنگ افسران کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار اور کامیاب آپریشنز کو سراہا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بلوچ رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کادورہ سالانہ کمانڈنگ آفیسرزکانفرنس کے موقع پرکیا ،آرمی چیف کارجمنٹل سینٹرپہنچنےپرلیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس نےاستقبال کیا،آر می چیف نے اس موقع پر یادگار شہداپر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیاراورکامیاب آپریشنز کو سراہا،انہوں نے کہا کمانڈرہرسطح پرپیشہ ورانہ مہارت کےحصول پرتوجہ دیں،کمانڈرتازہ صورتحال کومدنظررکھتےہوئےخودکوتیارکریں۔

مزیدخبریں