پنجاب حکومت نے 4 اضلاع میں مزارات کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

06:50 PM, 4 Aug, 2021

لاہور: کورونا کے  بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پنجاب حکومت نے 4 اضلاع میں مزارات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا کے باعث لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں مزارات بند رکھے ‏جائیں گے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ‏ مزارات کو 31 اگست تک بند رکھا جائے گا تاہم مزارات سے ملحقہ مساجدمیں ایس اوپیزکےتحت ‏نمازجاری رہےگی۔

حضرت بابا فرید شکر گنج کےعرس میں عوام کی شرکت پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے البتہ ‏محکمہ اوقاف کا عملہ عرس کی تقریبات ادا کرے گا۔ تقریبات میں ویکسی نیشن کروانے والا عملہ ہی شرکت کر سکے گا۔ وزیر اوقاف سعید الحسن شاہ اور ‏محکمہ اوقاف تقریبات کا آغاز کریں گے۔

پنجاب کے 4 اضلاع میں ڈیلٹا وائرس کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کیا گیا جس کے بعد صوبے کے ‏چاروں اضلاع میں لاک ڈاون لگا دیا گیا اور اس حوالے سے محکمہ صحت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ‏ہے۔

سیکرٹری صحت سارہ اسلم نے کہا لاک ڈاؤن 3 اگست سے 31 اگست تک نافذ العمل رہے گا۔ اطلاق ‏لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد کےعلاقوں میں ہوگا ، تمام کاروباری مراکز کے اوقات رات 8 بجے تک ‏ہوں گے جبکہ ہفتہ اور اتوار چھٹی میں تمام کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

سارہ اسلم کا کہنا تھا کہ میڈیکل سروسز، فارمیسیز، طبی مراکز ویکسی نیشن سینٹرز پورا ہفتہ ‏کھلے رہیں گے جبکہ پمپ، تندور، بیکری، گروسری، کریانہ اسٹور، ڈیری شاپس 24 گھنٹے کھل سکیں گی۔

مزیدخبریں