کراچی میں ڈکیتی کی بڑی واردات ،ہزاروں ڈالر لے کر فرار ،2ہلاک

06:10 PM, 4 Aug, 2021

کراچی میں ڈکیتی کی بڑی واردات ،تین موٹر سائیکلوں  پر سوار 6 ڈاکو ہزاروں ڈالر لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،فائرنگ کے نتیجے میں دو گارڈز ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا ۔

ایس ایس پی سینٹرل غالم مرتضی تبسم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ینک الفلاح کے کلائنٹ نے چھ ہزار ڈالر اپنے اکاونٹ میں گلیکسی منی ایکسسچینج سے منگوائے تھے،منی چینج والے بدلے میں کیش لینے بینک آئے تھے،ایس ایس پی کے مطابق حملہ آوروں نے پہلے فائرنگ کی اور پھر رقم چھین کر فرار ہو گئے ،کراچی کے علاقے سخی حسن کے قریب ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس سینٹرل کے پاس منی چینجر کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ایس ایس پی غلام مرتضی تبسم نے تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا حملہ آوروں کی تعداد 6 تھی جو تین موٹرسائیکلوں پر سوار تھے ،ملزموں نے شلوار قمیض پہنا ہوا تھا ،ایک سی سی ٹی وی فوٹیج ملی ہے جس میں کچھ واضح نہیں ہے ،بینک کے مزید سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ رہے ہیں ۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کچھ مثبت پیش رفت ہوئی ہے مگر ابھی کچھ شیئر نہیں کر سکتے ،واقعے میں 12 کے قریب خول نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے ملے ہیں ۔

مزیدخبریں