اسلام آباد:پاکستان کے وفاقی وزیر عمر ایوب نے ایک تقریب سے خطاب میں بھارت سے متعلق ایک ایسا بیان داغا جس کے بعد سے بھارتی میڈیا میں آگ لگی ہو ئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کے پی ایل نے مودی اور بھارتی حکومت کی دم پر پاؤں رکھ دیا ہے،کہا تھاکے پی ایل جب شروع ہوگابھارت کی چیخیں سنائی دیں گی۔
انہوں نے کہا ابھی کے پی ایل شروع نہیں ہوا اور بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآیا،آج بھارتی میڈیا کشمیر پریمیئر لیگ سے متعلق حقائق سے ہٹ کر پروپگینڈے کر رہا ہے جس کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ،غیر ملکی کھلاڑیوں کو کشمیر پریمیئر لیگ میں شامل ہونے سے ڈرایا اور دھمکایا جا رہا ہے ،وفاقی وزیر نے کہا کشمیر پریمیئر لیگ کا انعقاد ہونے سے کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے،کے پی ایل کو دیکھنے پاکستان سمیت پوری دنیا سے لوگ آئیں گے۔
وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کشمیر پریمیئر لیگ شروع ہونے سے پہلے ہی کامیاب ہوچکی ہے،یقین ہے کشمیر پریمیئر لیگ کا انعقاد کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔