امتحانات میں لازمی مضامین میں 5 فیصد اضافی نمبرز دیئے جائیں گے، شفقت محمود

05:42 PM, 4 Aug, 2021

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ سندھ کے علاوہ  تمام صوبوں میں امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے اور امتحانات میں لازمی مضامین میں 5فیصد اضافی نمبرز دیئے جائیں گے۔ 

بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ   میں 8اگست تک تمام تعلیمی ادارے بند ہیں اور تمام سرکاری و نجی ا سکولوں کو ایک دن میں 50 فیصد طلبا کو بلانے کی اجازت ہو گی جبکہ وزرائے تعلیم سے درخواست کی گئی کہ  یونیورسٹی کے طلبہ  اور اساتذہ کی ویکسی نیشن کی جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسکولوں سے متعلق عملے کی ویکسی نیشن بھی ضروری ہے اور ملک بھر کے جامعات میں 31 اگست تک ویکسی نیشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے کیونکہ ہماری پوری کوشش ہے کہ بچوں کی صحت اور تعلیم کا خیال رکھا جائے ۔

وفاقی وزیر تعلیم نے بتایا سندھ کے علاوہ  تمام صوبوں میں امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے اور امتحانات میں لازمی مضامین میں 5فیصد اضافی نمبرز دیئے جائیں گے۔ 

مزیدخبریں