عالمی وبا کے کیسز میں اضافہ ،تعلیمی اداروں سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا 

04:37 PM, 4 Aug, 2021


اسلام آباد:عالمی وبا کے جہاں پوری دنیا میں کیسز بڑھ رہے ہیں وہیں پاکستان میں بھی کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہے ہیں ،عالمی وبا کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ سنا دیا گیا ۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا حتمی فیصلہ سنا دیا گیا ،کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ حالات کو دیکھتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ،بین الصوبائی وزرا ئے تعلیم کا آئندہ اجلاس 25 اگست کو ہو گا ۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا منعقدہ اجلاس میں تعلیم کے شعبے سے جڑے تمام امور کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا گیا،انہوں نے کہا صوبے بھر کے سکول جاری کردہ احکامات کے مطابق کھلے رہیں گے،تمام سرکاری و نجی سکولوں کو ایک دن میں 50 فیصد طلبا کو بلانے کی اجازت ہو گی۔

مراد راس کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ کورونا ایس او پیز پر علمدر آمد اور ویکسی نیشن کے بغیر اس وبا پر قابو پانا ممکن نہیں ،دوسری طرف صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے حکومت کی طرف سے سکولز کھلے رکھنے اور امتحانات جاری رکھنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ۔

مزیدخبریں