اسلام آباد:پاکستان میں پٹرول بحران سے متعلق وائرل خبروں کے بعد اوگرا نے عوام کو حقائق سے آگاہ کر دیا .
اوگراحکام کا کہنا ہے کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی ضرورت کے مطابق وافر ذخائر موجود ہیں،سپلائی چین میں کوئی خلل نہیں آیا ۔
اوگرا ترجمان نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر میں کمی کی وضاحت کرتےہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی لیکر آنے والے بحری جہاز بندرگاہ پر لنگرانداز ہو چکے ہیں۔
بحری جہازوں سے پٹرولیم مصنوعات کی ان لوڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین میں کوئی خلل نہیں آیا ۔