اسلام آباد:حکومت پاکستان نے عوام کیلئے کامیاب پاکستان منصوبے کے تحت زبردست پیکج دینے کا اعلان کر دیا جس کے تحت عوام کو اب بغیر سود کے قرضے فراہم کیے جائینگے اور ساتھ ہی ساتھ ہیلتھ کارڈ اور زراعت کیلئے نئے منصوبوں کا اعلان کیا جائیگا ۔
وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں ہونے والے اہم مشاورتی اجلاس میں کامیاب پاکستان منصوبے کے تحت اہم اعلانات پر تبادلہ خیال کیا گیا ،وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار اور وزارت کے اعلی حکام شریک ہوئے ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم 9 اگست کو "کامیاب پاکستان منصوبے کا آغاز کریں گے۔
وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ وزیراعظم نے عوامی فلاح کے منصوبوں میں تیزی لانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے جس میں ہیلتھ کارڈز اور زرعی خدمات بھی کامیاب پاکستان پروگرام میں شامل ہوں گے۔
سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ لاکھوں خاندانوں کو غربت سے نکالنے کیلئے جامع پلان بنایا گیا ہے، اربوں روپے کا بجٹ مختص کر دیا گیا ہے ،عوام کو 5 لاکھ روپے تک بغیر سود قرضہ دیا جائیگا،عثمان ڈار نے کہا کامیاب کسان پروگرام کے تحت کسانوں کو سود کے بغیر قرض اور کاروبار کیلئے رقم ملے گی،حکومت مستحق خاندان کے 1 فرد کو ٹیکنیکل ایجوکیشن دے گی،منصوبے کے ذریعے ملک بھر کی عوام کو لوکاسٹ (Low cost) ہاوسنگ اسکیم میں شامل کیا جائیگا،مائیکروفنانسنگ کے ذریعے نچلے طبقے کی مدد کا طریقہ کار بھی طے کیا گیا ہے۔
وزیرخزانہ شوکت ترین کہتےہیں کامیاب پاکستان حکومت کا فلاحی ایجنڈے پر مشتمل سب سے بڑا پروگرام ہو گا، ہائوسنگ منصوبے، اسکل ڈویلپمنٹ اور آسان قرضے پروگرام کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے حکومت کا کامیاب پاکستان منصوبہ 9 اگست کو لانچ کرنے کا اعلان کر چکی ہے ۔