ماسکو: روسی یوٹیوبر کو کورونا وائرس کے دورے کے مذاق پر عدالت نے دوسال قید کی سزا سنادی ، کرامتولوف جبوروف نے دوسال قبل ٹرین کے سفر کے دوران کورونا کے دورے کی ایکٹنگ کی تھی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیڑھ برس قبل لوگوں سے ویڈیو پر مذاق کرنے والے 26 سالہ روسی نوجوان کرامتولوف جبوروف نے میٹروریل میں کورونا دورے کی اداکاری کی تھی پہلے وہ نیچے گرگئے جس کے بعد انہوں نے مرگی کے دورے کی طرح تڑپنے کی ادکاری کی ۔ ان کو ایسی حالت میں دیکھ کر پہلے تو لوگ ان کی طرف بڑھے اور پھر جب ان کی حالت دیکھی تو خوفزدہ ہوکر ان سے دور ہوگئے ۔
اس واقعہ سے ریل میں بھگدڑ مچ گئی تھی اور لوگوں نے ہنگامی طورپر ٹرین کو روک دیا تھا ۔
عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے انہیں دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔
ان کے وکیل نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ وہ کووڈ 19 کے متعلق لوگوں میں شعور پھیلانا چاہتے تھے۔ ’کرامتوف چاہتے تھے کہ لوگ کووڈ 19 کے ضابطوں کا خیال رکھیں اور ماسک پہننے کو یقینی بنائیں،‘ ان کے وکیل الیکسے پوپوف نے کہا۔
ان کی ویڈیو دو فروری 2020 کو روسی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی جس کے بعد تین فروری نے پولیس نے کرامتوف کے وارنٹ برائے گرفتاری جاری کئے ۔ پہلے مرحلےمیں ان پر9000 ڈالر جرمانہ اور پانچ سال کی سزا عائد کی گئی۔ تاہم حال ہی میں یہ سزا کم کرکے دو سال کردی گئی اور اب وہ دوسال تک جیل میں رہیں گے۔