آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شہدائے پولیس کو سلام پیش

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شہدائے پولیس کو سلام پیش
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یومِ شہدائے پولیس پر پولیس کے شہداءکو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے امن و استحکام میں ان کا بہت بڑا کردار ہے۔ 
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پولیس نے فرض کی ادائیگی میں بے مثال قربانیاں دیں، پولیس کے شہداءکا ملک کے امن و استحکام میں بڑا کردار ہے۔


واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس دوران دفاتر اور تھانوں میں قران خوانی کا اہتمام کیا گیا جبکہ شہداءکی یاد میں شمعیں بھی روشن کی گئیں۔