فیروزوالہ میں پولیس کی غنڈہ گردی، متاثرہ خاندان کی آئی جی پنجاب سے انصاف کی دہائی

12:44 PM, 4 Aug, 2021

لاہور: فیروز والہ میں چوکی لبان والا کے پولیس اہلکار نے ذاتی رنجش کی بناء پر علاقہ سیفن کنارے آباد کے ایک خاندان کا جینا حرام کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیروزوالہ کے علاقہ سیفن کنارے آباد خاندان کو تھانہ فیروزوالہ چوکی لبان والا کے پولیس اہلکار ذاتی رنجش کی بناء پر آئے روز تنگ کرتے ہیں ۔ پولیس اہلکار گھر میں گھس کر خواتین کی بے حرمتی کے ساتھ توڑ پھوڑ بھی کرتے ہیں ۔

متاثرہ خاندان کی آئی جی پنجاب اور ڈی پی او شیخوپورہ سے ہاتھ جوڑ کر انصاف کی دہائی ۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ دو سال قبل بیٹے نے گھر کے باہر ایک چھوٹی سی اشیائے خورو نوش کی دکان بنا رکھی تھی اور چوکی لبان والہ فیروزوالہ کے اہلکار گاوں کے بااثر افراد کے کہنے پر انکو تنگ کرتے جن کے خلاف رٹ دائر کرنا انکا جرم بن گیا ۔

متاثرہ خاندان کا کہنا تھا کہ آئے روز چوکی لبان والہ پولیس اہلکار رات گئے اور دن دہہاڑے گھر میں داخل ہو جاتے اور مختلف طریقوں سے خواتین و مردوں کو زرد کوب اور گالم گلوچ کرنے کے ساتھ ساتھ گھر کی قیمتی اشیاء ساتھ لیجاتے ہیں ۔

متاثرہ خاندان نے آئی جی پنجاب اور ڈی پی او شیخوپورہ سے چوکی لبان والہ پولیس کی غنڈہ گردی کا نوٹس لینے اور انکے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے ۔

مزیدخبریں