کوئٹہ(محمد خان کاکڑ) خیبر پختونخواہ نے آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان ڈائمنڈ جوبلی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ویمن لیگ ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیف منسٹر بلوچستان ویمن لیگ کا انعقاد صوبائی حکومت کی جانب سے پہلی بار کروایا گیا ۔ جس میں چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان کی ٹیموں نے شرکت کی ۔ فائنل مقابلے میں خیبر پختونخوا کی ٹیم نے فتح حاصل کر کے لیگ کو اپنے نام کیا ۔
خیال رہے کہ فائنل میچ کے مہمان خصوصی صدر مملکت عارف علوی تھے صدر مملکت نے بلوچستان میں لیگ کو خوش آئند قرار دیا ۔
دوسری جانب حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کے لیگ سے بلوچستان کا مثبت پیغام دنیا تک پہنچا ۔ حکومت بلوچستان میں کھیلوں کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ لیگ سے پہلے بھی حکومت نے کوئٹہ میں کئی بڑے ٹورنامنٹ منعقد کرائے ۔ حکومت بلوچستان نے کورونا وائرس کے دوران سب سے زیادہ سپورٹس مقابلوں کے ایونٹ کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ۔ خواتین لیگ جیسے مقابلوں سے بلوچستان میں خواتین کا کھیل کی طرف رحجان بھی بڑھ رہا ہے ۔