وزیراعظم کی ایل او سی  پر شہریوں پر  کلسٹر بموں کے استعمال کی شدید مذمت

05:13 PM, 4 Aug, 2019

اسلام آباد: وزیراعظم نے لائن آف کنٹرول  پر معصوم شہریوں پر  کلسٹر بموں کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق ، وزیراعظم عمران خان نےسماجی رابطوں کی سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ایل او سی پر معصوم شہریوں پر بھارتی حملے کی مذمت کرتا ہوں، بھارت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کلسٹر بموں کا استعمال کیا۔

 

 وزیراعظم نے کہا کہ حملہ 1983ء کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ عالمی امن اور سلامتی کو درپیش خطرے کا نوٹس لے۔

 

انہوں نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال علاقائی بحران میں تبدیل ہو سکتی ہے، وقت آ گیا ہے کہ مقبوضہ وادی کے عوام کی مشکلات ختم ہوں۔امریکی صدر ڈو نلڈ ٹرمپ نے بھی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی۔

 

مزیدخبریں