مکی آرتھر کی شاداب خان کو ٹی 20اور ون ڈے میں نیا کپتان بنانے کی تجویز

12:31 PM, 4 Aug, 2019

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے نوجوان آل راؤنڈر شاداب خان کو ٹی20 اور ون ڈے میں قومی ٹیم کا نیا کپتان بنانے کی تجویز دے دی۔

مکی آرتھر ٹیسٹ ٹیم کیلئے سرفراز احمد کو ہی کپتان برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں۔یہ تجاویز مکی آرتھر نے گزشتہ روز ہونے والے کرکٹ کمیٹی کے اجلاس کے دوران دیں۔

مطابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر ٹیسٹ ٹیم کے لیے کسی نئے کپتان کا نام تجویز نہیں کیا۔اجلاس کے دوران ہیڈ کوچ نے کرکٹ کمیٹی کے سامنے ورلڈ کپ کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔کرکٹ کمیٹی کی جانب سے قومی ٹیم کی کارکردگی پر مکی آرتھر سے سخت سوالات کیے گئے۔

مکی آرتھر نے قومی ٹیم کے زوال اور ورلڈ کپ میں ناکامی کی وجہ ناقص فیلڈنگ کو قرار دیا۔

مزیدخبریں