لاہور:اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ میرے فن کی پیاس ابھی بجھی نہیں اور آج بھی لازوال کردار کی تلاش میں ہوں ،” فلم باجی “ میں پرستاروں نے میرے کام کو پسند کیا ہے جس سے میری حوصلہ افزا ئی ہوئی ہے ۔
میرا نے کہا کہ اداکاری میرا اوڑھنا بچھونا ہے اور میں اس شعبے سے الگ ہونے کا تصور بھی نہیں کر سکتی ، جب تک میری سانسیں باقی ہیں میں فن کی خدمت کرتی رہوں گی ۔
میرا نے کہا کہ کچھ لوگ میری مثبت باتوں کو بھی مذاق میں لیتے ہیں جس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن ان کی شخصیت سب کے سامنے آ جاتی ہے ۔
میرا نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر کے حوالے سے کبھی غفلت اور لا پرواہی نہیں برتی بلکہ سوچ بچار کرتی رہتی ہوں۔ میرے فن کی پاس ابھی بجھی نہیں اور میں آج بھی ایسے لازوال کردار کی تلاش میں ہوں جسے میرے پرستار مدتوں یاد رکھیں ۔