راولپنڈی:پولیس کے یوم شہدا پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خصوصی پیغام جاری کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے آرمی چیف کا پیغام جاری کیا گیا جس میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پولیس نے ہمیشہ مضبوط فورس ہونے کا ثبوت دیا ہے،انسداد دہشتگری میں پولیس نے فورسز کے شانہ بشانہ کردار ادا کیا ہے ، پولیس کے شہدا اور انکے اہلخانہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔
خیال رہے کہ وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیاہے جس میں عسکری قیادت بھی شریک ہوگی۔