بھارت کی پاکستان پر الزام تراشی،ترجمان پاک فوج نے مودی سرکار کی بولتی بند کردی

11:05 AM, 4 Aug, 2019

راولپنڈی:لائن آف کنٹرول پر بھارتی دراندازی اور پھر پاکستان پر الزام تراشی ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی منہ توڑ جواب دیکر مودی سرکار کی بولتی بند کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کا پاکستان پر ایل او سی پار کرنے اور لاشیں قبضے میں لینے کا الزام بے بنیاد اورمقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم سے عالمی برداری کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

ترجمان پاک فوج نے بھارت کا مکروہ چہرہ بھی بے نقاب کر ڈالا۔ بتایا کہ بھارتی فورسز نے وادی نیلم کی شہری آبادی کو کلسٹر بموں سے نشانہ بناکر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ، دنیا کا کوئی ہتھیار کشمیریوں کا حق خودارادیت نہیں دبا سکتا، کشمیر پاکستانیوں کی رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان نے عالمی برادری سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے 30 اور 31 جولائی کی رات وادی نیلم میں بیگناہ شہریوں پر کلسٹر بم برسائے ، جس سے 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے ۔آئی ایس پی آر نے کلسٹر ایمونیشن کے استعمال کوبھارت کا جنگی جنون قراردیا۔

مزیدخبریں