امریکی شہرالپاسو میں حملہ آورکی فائرنگ، 18افرادہلاک

10:51 AM, 4 Aug, 2019

الپاسو:نامعلوم حملہ آور کی امریکی ریاست ٹیکساس کے شہرالپاسو میں فائرنگ سے 18 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ بھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ فائرنگ کا واقعہ ایک شاپنگ مال میں پیش آیاہے۔مقامی پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں چار بچے بھی شامل ہیں جن میں سے ایک بچے کی عمر محض چار ماہ ہے۔

پاسو کےمئیر کے حوالے سے رپورٹ کیا گیاہے کہ تین مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے تاہم مقامی پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ الپاسو میں قتل عام کا خوفناک واقعہ پیش آیا ہے اور وہاں سے بہت بری خبریں آرہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے لکھا کہ بہت سے لوگ مارے گئے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ وہ مقامی انتظامیہ کے ساتھ ملکر صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں اور انکی ٹیکساس کے گورنر سے بات بھی ہوئی ہے۔

مزیدخبریں