پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے دھوکا دیا ، اب تحریک انصاف کو آزمایا

10:17 PM, 4 Aug, 2018

کراچی :میئر کراچی وسیم اختر کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے ڈسے ہوئے ہیں، اس بار تحریک انصاف کو آزمایا ہے، نیتوں کا حال خدا بہتر جانتا ہے۔

ایم کیو ایم کراچی سے قومی اسمبلی کی چار سیٹیں جیت کر حکومت بنانے والی جماعت کی ضرورت بن گئی، اسی بات پر میئر کراچی وسیم اختر پھولے نہیں سما رہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے ڈسے ہوئے ہیں، اس بار تحریک انصاف کو آزمایا ہے، نیتوں کا حال خدا بہتر جانتا ہے۔ مشکل حالات میں یہ سیٹیں حاصل کرنا بھی ہماری کامیابی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال پر جم کر تنقید کی جبکہ پرانے حریف آفاق احمد کی تعریف کی۔ میئر کراچی پیپلزپارٹی کی کارکردگی پر بھی خوب گرجے برسے اور کہا کہ کسی بھی منصوبے کے افتتاح پر میئر کو مدعو نہیں کیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں